وفاقی وزیرعطا تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کے غیر ملکی عناصر سے روابط پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ رؤف حسن نے بھارتی صحافی کو اشتعال انگیز اور خوفناک پیغامات بھیجے ہیں، پی ٹی آئی کا ملک دشمنی پر مبنی ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو چکا ہے، فارن فنڈڈ اور ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند جماعت غیرملکی آقاؤں کا سہارا لے رہی ہے، فارن فنڈڈ جماعت نے پہلے سائفر کے ذریعے ملک کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی بھارت کا اسپانسرڈ ایجنڈا لے کر چل رہی ہے، پی ٹی آئی کوبھارتیوں نے بیرون ملک سے فنڈنگ کی جو تحقیقات میں سامنے آچکی، فارن فنڈڈ ٹولے نے ملک دشمنی کی ہرحد عبور کرلی، اب سمجھ آ رہی ہے کہ 9 مئی کے حملے کیوں کیے گئے۔

عطا تارڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں سوشل میڈیا سیل ملک دشمنوں سے روابط کا بڑا ذریعہ تھا، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل کے ذریعے فوج اور سپہ سالار کے خلاف مہم چلائی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ رؤف حسن کے بھارتی صحافی سے رابطے ثابت کرتے ہیں کہ وہ ملک دشمن قوتوں کے کہنے پر مہم چلا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا اصل ہدف پاکستان کے قومی مفادات اورفوج کونقصان پہنچانا تھا، یہ لوگ پاکستان میں بیٹھ کر بھارتی ایجنڈا پورا کررہے ہیں، دہشتگردوں کوبھی اسی لیے لائےکہ بھارتی ایجنڈا پورا ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں