اسلام آباد (پی این آئی)ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ پاسپورٹ کا تمام بیک لاگ
اکتوبر میں ختم ہو جائیگا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ 2 ہفتے قبل افغانیوں کو پاسپورٹ بنانے کا انکشاف ہوا تھا ،بلوچستان زیارت اور ہرنائی پاسپورٹ سنٹررز میں افغانی شہریوں کو پاسپورٹ بنا کر دینے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ،افغانی اور پاسپورٹ آفس کے ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مصطفی جمال قاضی کا مزید کہنا تھاکہ روزانہ 70 ہزار پاسپورٹ
کی درخواستیں وصول ہو رہی ہیں ،ہماری پاسپورٹ پڑنٹ کرنے کی صلاحیت صرف 22 ہزار یومیہ ہے ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں سے محکمہ پاسپورٹ کے مسائل حل ہونے لگے ہیں ، وزیر داخلہ کی کاوشوں سے 20 پرنٹرز،6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز اور نئی ای پاسپورٹ کی مشینیں اسی ماہ ہمارے پاس پہنچ رہی ہیں ، اگست کے آخری ہفتے میں مشینیں پہنچ آئیں گی ،اکتوبر میں پاسپورٹ کا
تمام بیک لاگ ختم ہو جائے گا،ہماری پاسپورٹ 20 سال پرانی مشینیں ہیں ،ہم نیاسوفٹ ویئر بھی بنا رہے ہیں ۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہناتھا کہ سنٹرز سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کر دیا ،75 ایف آئی آرز درج کی گئیں 35 سے زیادہ ایجنٹس کو جیل بھجوایا گیا ،ڈوپلیکیٹ پاسپورٹز کا مکمل صفایا کر دیا گیا ،چمن بارڈر کے ساتھ نئے پاسپورٹ سنٹرز بنائے گئے ہیں ،اوورسیز پاکستانیوں کو اسی وقت پاسپورٹ مل رہا ہے ،صرف آن لائن اپلائی کرنے والوں کو بائیومیٹرک اور فوٹوگراف کی وجہ سے مشکل کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں