خیبرپختونخوا میں مزید کتنے وزرا کو فارغ کیا جاسکتا ہے؟ کرپشن و بدعنوانی کی تحقیقات سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (آئی ا ین پی ) خیبر پختونخوا میں وزرا پر مبینہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کرپشن و بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے

 

تشکیل کردہ گڈ گورننس کمیٹی متحرک ہو گئی۔ گڈ گورننس اجلاس میں کابینہ اراکین کے خلاف شکایات پر تحقیقات کی گئیں جبکہ صوبائی کابینہ کے 3 سے 4 مزید وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ صوبے میں اہم وزارتوں پر فائز وزرا سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے اور وزرا پر کرپشن، ٹرانسفر پوسٹنگ اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے 27 سے زائد اراکین قومی و

 

صوبائی اسمبلی کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے اور پی ٹی آئی اراکین کی کارکردگی کو گڈ گورننس کمیٹی نے غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں