ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

ملتان (پی این آئی) امیر جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ملتان میں جماعت اسلامی کے تحت منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے عوام کو بجلی کے بھاری بلوں میں دبا دیا ہے، بجلی کے ان بلوں نے عوام کو بے حال کردیا، حکمرانوں کی مراعات اور عیاشیوں کے عوام اب متحمل نہیں ہوسکتے یہ شعور پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے معاہدہ کر کے گھر نہیں گئے، آج بھی اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں اگر انہوں نے مطالبات نہ مانے تو پھر چاروں طرف سے عوام کے سمندر کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ آج انہوں نے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے، عوام دیکھ لے کہ بجلی کے حوالے سے کون کھڑا ہے اور کس کی جدوجہد کی وجہ سے یہ کمی ہوئی، بات کریڈٹ کی نہیں اگر یہ کسی کو لینا ہے تو لے مگر ہمیں مہنگی بجلی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close