حماد اظہر کا استعفیٰ قبول ہوگا یا نہیں؟ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کا استعفی قبول نہیں کیا ہے، حالیہ گرفتاریوں پر اپنا ردِعمل دے چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کا پارٹی اور لیڈر شپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، موجودہ گرفتاریوں پر ہمارا موقف صاف ہے، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فوج کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے، یہ ان کے اندرونی معاملات ہیں، ہمارا مؤقف ہے سویلین کا فوجی ٹرائل نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close