بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف، صدر مملکت نے حکومت کو ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کو بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔

اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو بجلی بلوں میں فوری ریلیف فراہم کریں کیوں کہ بجلی کے موجودہ بل عوام کی برداشت سے باہر ہیں، عوام پر اب بجلی بلوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا، ہم چاہتے ہیں عوام کو فوری بجلی بلوں کی مد میں ریلیف فراہم کیا جائے، حکومتیں ریلیف کی صورت میں عوام کو فوری سہارا فراہم کریں تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں، اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی بلوں میں فوری ریلیف کا ایسا لائحہ عمل بنائیں، جس سے بجلی کے نرخوں کو کم کیا جائے۔

اسی حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جلد ہی عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر صنعت ترقی نہیں کر سکتی اور برآمدات نہیں بڑھ سکتیں، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہم دن رات محنت کریں گے، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام کا پورا خیال ہے، وعدہ کرتا ہوں مہنگائی، بجلی کی قیمت میں کمی اور پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی جان لڑا دوں گا، چند دنوں میں قوم سے خطاب میں 5 سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں