پی ٹی اے نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں موبائل فون سموں کی بندش کے لیے نیا پلان تیار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا ہے اور 3 مرحلوں میں سموں کو بند کیا جائے گا۔پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سموں کو بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند ہوں گی اور تیسرے مرحلے میں وفات پانے والے افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی، اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔

دوسری طرف ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہونے سے صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، موبائل کمپینز حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز میں خلل موبائل کمپینوں کا مسئلہ نہیں ہے، ادھر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی کی طرف سے بھی اس معاملے پرکسی بھی قسم سامنے نہیں آیا، فائروال پر کام جاری ہونے کی وجہ سے بھی سروسزمیں خلل ہوسکتا ہے، انٹرنیٹ سروسز اور سومل میڈیا اپیلی کیشن میں مسائل 30 اگست تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں