16اگست سے پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اب تک کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متلعق حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی۔ وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close