دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا پاک فوج کا افسر شہید

راولپنڈی (پی این آئی ) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ خیبر میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ شہید ہوگئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 سالہ شہید افسر 9 اگست کو وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے جھڑپوں میں شدید زخمی ہوئے تھے کیوں کہ 9 اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 3 مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران باغ کے ایک مقام پر لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کیا اور چار خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں سی ایم ایچ پشاور میں منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر افسران اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل شہید شہید افسر لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی عمر 24 سال تھی اور اٹک ضلع کے رہائشی تھے، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید نے 3 سال 7 ماہ تک وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں