بیجنگ(پی این آئی) چین میں انٹرنیٹ صارفین کا پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے تاریخی طلائی تمغہ جیتنے پر جشن ، چائنہ سینٹرل
ٹیلی ویژن کے کمنٹیٹر کے ارشد ندیم کے اس غیر معمولی تھروپر جوش و خروش سے نعرے،چینی انٹرنیٹ صارفین کی ‘ایکس’ کے چینی ورژن ویبو پر ٹرینڈنگ ٹیگ کی بھرمار۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اولمپک گیمز پیرس 2024 کے مینز جیولین تھرو فائنل میں پاکستانی جیولین اسٹار ارشد ندیم نے اسٹیڈ ڈی فرانس کے سامنے 92.97 میٹر کا شاندار تھرو کیا۔ ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے
ملک کے لئے پہلا انفرادی طلائی تمغہ حاصل کیا اور بھارت کے دفاعی چیمپیئن نیرج چوپڑا کو شکست دے کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ ندیم کا یہ کارنامہ اسٹیڈیم سے باہر بھی گونج اٹھا اور دنیا بھر میں کھیلوں کے شوقین افراد بشمول چینی انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چینی ناظرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر “پاتھیئے” یعنی “پاکستانی آئرن برادر” پر اپنی خوشی اور تعریف کا اظہار کیا۔ چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کے ایک کمنٹیٹر نے ندیم کے اس غیر معمولی تھروپر جوش و خروش سے نعرے لگائے اور
تبصروں کی بھرمار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس نے جیولین کو پنکھ لگا دیے ہیں ، یہ ناقابل یقین! وہ ایک ہیرو ہے۔! 92.97 میٹر! براوو! مبارک ہو آئرن برادر! فرسٹ گولڈ! نیا اولمپک ریکارڈ!” . چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چینی انٹرنیٹ صارفین نے ‘ایکس’ کے چینی ورژن ویبو پر ایک ٹرینڈنگ ٹیگ بھی بنایا: ‘ندیم نے اپنے کوچ کی آنکھیں بند کر دیں ۔
اس ٹیگ کو لاکھوں ویوز ملے، ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا، “او ایم جی کوچ کا رد عمل پیارا ہے۔ اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا!” چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 1948 میں لندن اولمپکس میں اپنے آغاز کے بعد سے، پاکستان نے 76 سالوں کے عرصے میں مجموعی طور پر 11 تمغے حاصل کیے ہیں۔پاکستان نے آخری بار سونے کا تمغہ چار دہائی قبل 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس کے دوران جیتا تھا جب مردوں کی فیلڈ ہاکی ٹیم نے ٹاپ پرائز حاصل کیا تھا۔
پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں ارشد ندیم کی شاندار فتح نے بالآخر ملک کے اولمپک سفر میں سونے کے تمغے کا 40 سالہ انتظارختم کر دیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابقندیم کے تھرو نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں نیدرلینڈز کے اندریاس تھورکلڈسن کے 90.57 میٹر کے پچھلے اولمپک ریکارڈ کو توڑ دیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں