عمران خان کے علاوہ مجھے کوئی پارٹی سے نہیں نکال سکتا، شیر افضل مروت ڈٹ گئے

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر پر اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے الیکشن ایکٹ غیرقانونی

 

طریقے سے پارلیمنٹ سے منظور کرایا گیا ہے، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے درمیان جنگ شروع ہو گئی ہے۔ حکمران جماعت کا ایجنڈا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن اور فوج میں تصادم شروع ہو جائے،اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عمران خان کے علاوہ مجھے کوئی پارٹی سے نہیں نکال سکتا،بیرسٹر گوہر علی خان میرے چیئرمین ہیں ان کے فیصلوں کو احترام کی نگاہ سے دیتا ہوں،پارلیمنٹ

 

 

ہائوس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے جس غیر آئینی طریقے کے ساتھ پارلیمنٹ سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کرایا گیا ہے وہ انتہائی بھونڈا طریقہ ہے،یہ تصادم کا راستہ ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی جماعت سے نکال نہیں سکتا ہے۔عمران خان کا سپاہی ہوں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا،مجھے چند لوگ جماعت سے نکالنا چاہتے ہیں ان کا جواب ان کو ضرور دوں گا،عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ خاموشی اختیار کرو جس کی وجہ سے حقائق پر سے پتہ نہیں اٹھانا چاہتا۔

 

انہوں نے کہا کہ نو مئی کا مشکل وقت تھا جب ان کے ساتھ کھڑا ہوا اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو بچانا چاہتا ہوں،تحریک انصاف کے کارکن تصادم کے راستے پر نہیں جائیں گے،عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی جدوجہد کا راستہ اختیار کریں اور اس کے لیے عدالتوں سے ر جوع کریں عمران خان نے کہا ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے،سب کو آئینی طریقے کے ساتھ اپنا اپنا راستہ اختیار کرنا ہوگا،تصادم سے گریز کرنا ہوگا۔میں شہرت کا خواہش مند نہیں ہوں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ صوابی کے جلسے میں جس طرح سے پورے ملک کے لوگوں نے شرکت کی اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،تحریک انصاف کے کارکن زندہ باد،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں عمران خان سے جلد ملاقات کروں گا،جب مجھے عمران خان بلائیں گے تو ان کا سپاہی اس کے پاس چلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں