سینئر پی ٹی آئی رہنما کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ترجمان رؤف حسن کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کر دیا گیا۔

منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ عدالتی احکامات کے بعد رؤف حسن کی رہائی کی روبکا اڈیالہ جیل پہنچائی گئی اور بعد ازاں، جیل حکام نے انہیں رہا کردیا۔ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ایڈوکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر رؤف حسن کو لے کر روانہ ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کیخلاف دہشتگردی کیلئے مبینہ مالی معاونت کا کیس تھا جس میں عدالت نے 2 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close