شیخ حسینہ واجد کو امریکا اور برطانیہ نے بڑا جھٹکا دیدیا

ڈھاکہ /ممبئی (پی این آئی ) امریکہ نے بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ کا ویزہ منسوخ کردیا جب کہ برطانیہ نے انہیں سیاسی پناہ دینے سے معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے، جس کے بعد شیخ حسینہ واجد بھارت میں مختصر قیام کے بعد برطانیہ جانا چاہتی تھیں تاہم برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے بنگلہ دیش میں تشدد آمیز واقعات کی تحقیقات کے مطالبے کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا کیوں کہ برطانوی حکومت نے بنگلہ دیش میں حالیہ بحران کی اقوام متحدہ کی سربراہی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ہنگامہ آرائی کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے اور بنگلہ دیش کے پرامن اور جمہوری مستقبل کی حمایت کے لیے برطانیہ کے عزم کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے لوگ گزشتہ چند ہفتوں کے واقعات کی اقوام متحدہ کی زیر قیادت مکمل اور آزاد تحقیقات کے مستحق ہیں، برطانیہ بنگلہ دیش کے پرامن اور جمہوری مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی دیکھنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close