تیل و گیس کی دریافت میں بڑی کامیابی مل گئی

کوہاٹ (پی این آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کردیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق راجگرایکسپلوریٹری کنواں 1 کی کھدائی 9 جنوری 2024 کو شروع کی گئی جہاں سے ایک کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنواں 1 سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close