سینئر ن لیگی رہنما نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ آئین سے متصادم قرار دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ آئین سے متصادم اور متنازع ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ دو ججوں کا اختلافی نوٹ، بار کونسل کی قرارداد اور آئینی ماہرین کی رائے کو ملا کر دیکھا جائے،انہوں نے کہا کہ اس کو پشاور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے متفقہ فیصلے سے ملا کر دیکھا جائے،سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ 12جولائی کا 8جج صاحبان کا فیصلہ آئین و قانون کی شقوں سے متصادم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close