عمران خان نے محمود اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیا یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے

 

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک نہیں دیا۔ ہفتہ کو اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کریں گے لیکن سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے ۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیا ہی

 

نہیں ، وہ صرف سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے کیا مذاکرات کریں ، یہ حکومت تو چار حلقے کھلنے سے ہی ختم ہوجائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا یوٹرن اس نے لیا جس نے ووٹ کو عزت کا نعرہ لگایا اور پیچھے ہٹ گیا ۔ عمران خان نے شیرافضل مروت کے بارے میں سوال پر جواب دینے سے گریز کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close