زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت 6.8 ریکارڈ

ویب ڈیسک (پی این آئی)فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

یونائیٹڈ سٹیٹس جیولوجیکل سروے کے مطابق ہفتے کے روز فلپائن کے جنوبی ساحل پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔یو ایس جی ایس نے بتایا کہ زلزلہ صبح 6:30 بجے منڈاناؤ جزیرے کے مشرق میں واقع بارسلونا گاؤں سے تقریباً 20 کلومیٹر (12 میل) کے فاصلے پر آیا۔زلزلے کے نتیجے میں سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی نقصان کی فوری اطلاع موصول ہوئی۔اس سے قبل دسمبر میں 7.6 شدت کا زلزلہ منڈاناؤ میں آیا تھا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی اور مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close