راولپنڈی (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں، 4 حلقے کھلنے سے ختم ہو جائے گی۔صحافی نے سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے وہ فوج سے مذاکرات نہیں کرسکتے، آپ نے گزشتہ سماعت پر فوج سے مذاکرات کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام دیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے، وہ سیاسی جماعتوں سے ہی بات کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ یو ٹرن لے رہے ہیں۔اس سوال کا بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو آپ نے پارٹی سے کیوں نکالا؟تاہم بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں