گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے شو رومز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے کی ہدایات دے دیں۔

سینئروزیرشرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائزٹیکسیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پریمئر نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں کو اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ اسمارٹ کارڈ سے پریمئم نمبر پلیٹس کی جعلسازی کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ پریمئم نمبرپلیٹس مالکان کو گاڑی تبدیل کرنے پرنیا اسمارٹ کارڈ جاری کیاجائےگا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پریمئم نمبرپلیٹس کی نیلامی کادوسرا مرحلہ جلدشروع ہوگا،پچاس نمبرزکی نیلامی ہوگی۔پریمئم نمبرپلیٹس کی آن لائن نیلامی بھی جلد شروع ہوگی، دوسو نمبرز آن لائن نیلامی ہوگی، نیلامی سے حاصل رقم سیلاب متاثرین کےگھروں کی تعمیر کیلئے دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close