شہری ہوجائیں تیار، 4 سے 7 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آ باد (پی این آئی ) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا نیا اسپیل 3 اگست سے انٹری دے گا جبکہ 4 سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، سمندری ہوائیں مکمل بحال جبکہ موسم خوشگوار ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، 4 اگست سے شہر میں بارش کا نیااسپیل اثرانداز ہوگا، 4 اگست سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں