کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتور مون سون ہوائیں 2 اگست سے راجستھان اوربحیرہ عرب سے سندھ پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 6 اگست کے دوران سندھ کےاکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور 3 سے 5 اگست کے دوران کراچی میں بھی درمیانی سے موسلا دھاربارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں آج اورکل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، شہر کا درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں، شدید بارشوں کے باعث کیرتھر اوربلوچستان کی پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ دادو، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور جامشورو میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں، آندھی اورگرج چمک کے باعث کمزور تعمیرات اور سولرپینل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں