کوئٹہ(پی این آئی)پنجاب سے سپلائی بند ہونے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے،کوئٹہ میں گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران مرغی کا گوشت 300 روپے کلو تک مہنگا ہو چکا ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 730 روپے تک پہنچ چکی ہے، کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، گوشت مہنگا ہونے سے کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں