آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ،خطہ ٔ پوٹھوہار،اسلام آباد ،بالا ئی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

 

شام/رات کے دوران جنوبی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی بلو چستان میں بھی تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ شمال مشرقی پنجاب, بالا ئی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقا مات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم وسطی/جنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

 

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: قلات 40، خیبرپختونخوا: کاکول 14، سندھ: تھرپارکر (چھاچھرو 24، دہلی 23، اسلام کوٹ 21، نگر پارکر 09، ڈیپلو، مٹھی 04)، شہید بینظیر آباد 17، کراچی (گڈاپ 14، قائد آباد 13، سرجانی 09، کیماڑی 08، کورنگی، ناظم آباد، اورنگی، نارتھ کراچی، یونیورسٹی روڈ 06، جناح ٹرمینل 06، بن قاسم، مسرور بیس 05، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 04، ڈی ایچ اے 01) ،لاڑکانہ 08، دادو 07، سکرنڈ 02،میرپور خاص ، پڈعیدن، ٹھٹھہ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ اورگوپس میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45، سبی،جیکب آباد،بھکر،کوٹ ادو اور بنوں میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں