راولپنڈی (پی این آئی) ایف ایف سی نے 30 جولائی 2024 کو منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2024 کو اختتام پذیر ہونے والے ششماہی مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
سال رواں میں ہماری کارکردگی کی خاص بات سرمایہ کاری پر ریکارڈ منافع اور ڈیویڈنڈ کی آمدنی گذشتہ سال کے 6.3 ارب روپے کے مقابلے میں مجموعی طور پر 15.8 ارب روپے رہا-
کمپنی نے اپنی یوریا کی مصنوعات کو کمپنی کی ملکیت والے اسٹورز/آؤٹ لیٹس کے ذریعے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اس طرح کسانوں کو کمپنی سے براہ راست خریدنے کا ایک چینل فراہم کیا گیا ہے۔ اس چینل میں سرمایہ کاری سے ملک بھر کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اس طرح کے تقریباً 70 آؤٹ لیٹس تمام سیلز اضلاع میں کھولے جا رہے ہیں اور سال 2024 کے تیسری سہ ماہی کے آخر تک فعال ہو جائیں گے۔
ہمارے پلانٹس نے بہتر کارکردگی کے ساتھ 1,279 ہزار ٹن سونا یوریا فراہم کیا۔
کمپنی نے حصص یافتگان کیلئے بہتر منافع کو یقینی بنانے کیلئے لاگت پر سخت کنٹرول کا بھی استعمال شروع کردیا ہے –
سونا یوریا کی فروخت 1,280 ہزار ٹن رہی جو کہ 2023 کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی نے حکومت پاکستان کی طرف سے درآمد کردہ 94 ہزار ٹن یوریا کی مارکیٹنگ بھی کی اور اس طرح یوریا کی مجموعی فروخت 1,374 ہزار ٹن رہی۔
اس کے نتیجے میں، ایف ایف سی کا یوریا مارکیٹ شیئر بھی پچھلے سال کی اسی مدت کے 40 فیصد کے مقابلے میں 46 فیصد تک بڑھ گیا۔
نتیجتاً، کمپنی کا خالص منافع 26.1 ارب روپے فی حصص آمدنی کے ساتھ 20.49 روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 10.28 روپے فی حصص تھا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2024 کے دوسرے سہ ماہی کے دوران 15.50 روپے فی شیئر کی مجموعی تقسیم کے ساتھ 10 روپے فی حصص کے دوسرے عبوری منافع کا بھی اعلان کیا ہے-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں