تازہ ترین

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں، الزام عائد

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں، الزام عائد۔۔۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلوں کی عزت نہیں کی جارہی، ہر چیز میں رکاوٹ ڈالنا عام سی بات ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے شہباز شریف آج قومی اسمبلی میں عدلیہ کے کنڈکٹ پرتقریر کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم کی اس طرح کی گفتگو آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کی تضحیک پر شہباز شزیف نااہل بھی ہوسکتے ہیں،

 

مریم نواز کے بعد ن لیگ کے ایم این ایز، ایم پی ایز عدلیہ کی تضحیک کر رہے ہیں، ن لیگ عدلیہ پر حملہ آور ہے، اس وقت پاکستان میں غیر یقینی کی صورتحال ہے۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست، معیشت میں بحران ہے، اب عدالتی بحران کو بھی جنم دے دیا گیا ہے، شہباز شریف اور مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں