پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ضمانت منظور ۔۔۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے عروبہ کومل کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔سماعت کے دوران وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں پہلے سے دو خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، عروبہ کومل ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہیں۔

ایف آئی اے نے دو روز قبل عروبہ کومل کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close