وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کرب دیا گیا

پشاور(پی این آٗئی) وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کرب دیا گیا۔۔۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اگر صوبے کے حالات ٹھیک نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ گورنر کی وجہ سے انہیں ذہنی کوفت اٹھانا پڑی،

اس لیے ہرجانے کا نوٹس بھیجا، وزیرِ اعلیٰ کو آفر کرتا ہوں، سندھ آئیں وہاں ان کا ذہنی علاج مفت کراتا ہوں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عزم استحکام آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے تھا، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کے پی نے آپریشن سے اختلاف نہیں کیا تھا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے، حالات بہتر کرنے کے لیے پھر کیا کریں، آپریشن کے بغیر کوئی آپشن ہے تو بتائیں، ہم بھی آپریشن نہیں چاہتے، امن و امان پر کوئی سیاست نہیں کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے اپنے کیسز ختم کریں پھر وزیرِ اعظم کا خواب دیکھیں، پی ٹی آئی پر اب یہ نوبت آگئی ہے کہ احتجاج بھی نہیں کر سکتی، پی ٹی آئی کہتی ہے کہ احتجاج کی اجازت نہیں ملتی، ہم تو بغیر اجازت کے جلسے اور احتجاج کرتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے وکلاء نے ہمیشہ اپنی پارٹی کو پھنسایا اور مشکلات پیدا کیں، مولانا کہتے ہیں کہ وہ اپنے حلقے میں نہیں گھوم سکتے، انہیں خطرہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close