سنجے دت کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں،حیرت انگیز انکشافات

ویب ڈیسک (پی این آئی)بالی وڈ اداکار سنجے دت کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سنجے دت کل 29 جولائی کو 65 سال کے ہوجائیں گے اور ان کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے اور ہر طرح کے کردار بخوبی نبھائے ہیں۔بھارتی اداکار نے حال ہی میں کینسر جیسے موذی مرض سے بھی جنگ جیتی ہے اور ایک بار پھر اداکاری کے میدان میں جُت گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے ، ان کا ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں ایک بڑا اپارٹمنٹ ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔اس کے علاوہ وہ یاٹ کے بھی مالک ہیں جن میں دوستوں کے ساتھ گھومتے ہیں، ان کے پاس لگژری گھڑیاں، ڈیزائنر چشمے اور قیمتی زیورات بھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close