طلبہ کا رہنماؤں کو رہا نہ کرنے پردوبارہ احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک (پی این آئی)بنگلا دیش میں طلبہ گروپ نے رہنماؤں کو رہا نہ کرنے پرپیرسے دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

بنگلادیش میں طلبہ نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ پچھلے ہفتے ہونے والے پُرتشدد احتجاج میں 205 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 ہزار 357 افراد کو گرفتار کیاگیا۔پُرتشدد احتجاج میں سرکاری طور پر 147 افرادکی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ مظاہرے روکنے کیلئے بنگلادیش میں پچھلے ہفتے سے کرفیو نافذ ہے تاہم اب ایک بار پھر طلبہ گروپ نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق بنگلادیشی طلبہ گروپ نے اپنے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے 93 فیصد اوپن میرٹ مقرر کرنے کا فیصلہ دیا، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close