ایف آئی اے نے رئوف حسن کا کتنے روز کا ریمانڈ مانگ لیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی) ایف آئی اے نے رؤف حسن سمیت ملزمان کے 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما رؤف حسن کو ریمانڈ مکمل پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پیش کیا گیا، پی ٹی آئی وکیل علی بخاری بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ ریکارڈ میں ریاست مخالف ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹ لگائے گئے ہیں،مزید ریکوری کیلئے مزید 8دن کا جسمانی ریکارڈ درکار ہے،پیکا ایکٹ کے تحت 30دن کا ریمانڈ حاصل کر سکتے ہیں،جب تک ملزمان کی کسٹڈی نہیں ہوگی تو ہم انکوائری کیسے کریں گے۔

جج مرید عباس نے استفسار کیا رؤف حسن کا انڈیا سے ویزا یاٹکٹ بھی آیا ہے؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ جی رؤف حسن کا بھارت سے سفری ٹکٹ آیا ہے،جج مرید عباس نے استفسار کیا کہ رؤف حسن صاحب، آپ کبھی بھارت گئے ہیں؟راہول نامی بندے کے ساتھ آپ کی چیٹ ہے، اس کا اقرار کرتے ہیں؟ رؤف حسن نے کہاجی راہول یو کے میں رہتا ہے اس نے گیسٹ سپیکر کے طور پر مجھے بحرین بلایا تھا،دسمبر 2023میں بحرین بلایا تھا،میں کنگ کالج لندن کا سینئر فیلو ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close