پی ٹی آئی اراکین اسمبلی بڑی مشکل میں پھنس گئے

وہاڑی(پی این آئی)میلسی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے کیخلاف سرکاری رقبہ پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دونوں بھائیوں اورنگزیب کچھی اور جہانزیب کچھی پر سرکاری رقبہ پر قبضے کا الزام ہے،ایف آئی آر میں پٹواری ثقلین شاہ، افتخار کچھی اور فرنٹ مین قیصرعباس کا نام بھی شامل ہے، دونوں بھائیوں پر سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے اور سرکاری ملازمین سے ساز باز کا الزام ہے، دونوں بھائیوں پر اوقاف کے زیرانتظام جگہ 14کنال پر غیرقانونی سڑک تعمیر کرنے کا بھی الزام ہے۔ایف آئی آر کے مطابق غیرقانونی سڑک تعمیر کرکے اپنے نجی ٹاؤن کی کمرشل ویلیو بڑھا کر فائدہ لیا گیا، سرکار کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ کے باعث اینٹی کرپشن نے بھی انکوائری شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close