محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی نوید آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اتوار کے روز کشمیر، بالائی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سید پور 84، گولڑہ 40، زیروپوائنٹ 39، ایئرپورٹ 33، بوکرا 30)، گجرات 52، سیالکوٹ ایئرپورٹ 47، منڈی بہاؤالدین 35، راولپنڈی (کچیری 31، چکلالہ 28، شمس آباد 02)، منگلا 06، حافظ آباد، 03، حافظ آباد 01، خیبرپختونخوا: کاکول 41، مردان 20، بالاکوٹ 13، مالم جبہ 02، بلوچستان: بار خان 24، کشمیر: راولاکوٹ 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 03) اور گڑھی دوپٹہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 47، دادو، سبی اور چلاس میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close