زوردار دھماکہ، جانی نقصان ہوگیا

نوشہرہ (آئی این پی) نوشہرہ میں کوئلہ کی کان میں گیس کے دھماکے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

 

نوشہرہ کے علاقے دروازگئی میں کان کنی کے دوران گیس کا دھماکا ہوا جس سے تین افراد کان میں دب گئے جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والے تینوں افراد تعلق شانگلہ سے ہے جن کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو آبائی گائوں روانہ کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close