خوفناک ٹریفک حادثہ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)سعودی عرب میں جمعےکو الرین، بیشہ شاہراہ پرگرد و غبار کے باعث 14گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

روڈ سکیورٹی فورس کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق زخمیو ں کو سعودی ہلال احمر کی ایمبولنسز کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق کچھ زخمیوں کو حالت بہتر ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ کچھ کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close