اداکارہ مشی خان کاخلیل الرحمان قمر کو مفید مشورہ

کراچی(پی این آئی)اداکارہ مشی خان کاخلیل الرحمان قمر کو مفید مشورہ ۔۔۔اداکارہ مشی خان نے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کو واردات کے بعد مختلف پوڈکاسٹ میں انٹرویو دینے کے بجائے آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ خلیل الرحمان قمر کو کیوں ایسا خیال آیا کہ جان نہ پہچان میں تیرا مہمان، ضرورت کیا تھی رات کے پہر ایک ایسے انسان سے ملنے کی جس کو آپ چند دنوں سے ہی جانتے ہوں، میرے خیال میں اس وقت میٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔اداکارہ نے کہا کہ دوسری بات یہ واردات ہوچکی ہے اب مختلف پوڈکاسٹ میں جاکر مشکل اور متنازع مسئلے کو مزید متنازع بنانا ٹھیک نہیں۔

 

اداکارہ نے ڈرامہ نگار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آ پ کی ذہنی صورتحال جو ہے آپ کو چاہیے کہ آپ آرام کریں، اس صورتحال سے باہر آکر پھر اپنی جو بات کہنی ہو وہ کہنی چاہیے، انٹرویوز اور پوڈکاسٹ میں جاکر اپنی بات کہنے کا یہ درست وقت نہیں ہے۔مشی خان نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے اوپر ہر وقت کی تنقید ٹھیک نہیں اس کا آپ کو خیال رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ آمنہ نے خلیل الرحمان قمرکو فون کرکے بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے، وہ خاتون کے گھر پہنچے جہاں مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر پر تشددکیا، موبائل،گھڑی اور نقدی بھی چھین لی اور اے ٹی ایم کارڈ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے، بعدازاں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال گاڑ ی بھی برآمد کر لی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش جاری ہے،گرفتار ملزمان میں ہی ٹریپ کرنے والی خاتون بھی شامل ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close