گڈز ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کردی۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پورے ہونے تک ملک بھر میں ہڑتال جاری رہے گی۔ مطالبہ ہے کہ ایکسل ویٹ کی پابندی پر عمل کرایا جائے، موٹروے پولیس بغیر خلاف ورزی جرمانے نہ کرے۔

ٹال ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے۔کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے تحفظ دیا جائے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر گڈز اڈوں پر بکنگ کا کام بند کرکے آج سے تمام گڈز اڈا مالکان ہڑتال پر چلے گئے ہیں ہم نے ہر ممکن کوشش کی تھی کہ مذاکرات کامیاب ہوں اور گڈز ٹرانسپورٹ سے وابستہ لوگ بے روزگار نہ ہوں مگر موٹروے‘ ہائی وے‘ ٹریفک پولیس‘ سیکرٹری آر ٹی اے کی چیرہ دستیوں اور جگہ جگہ پر چالانوں کی بھرمار کے باعث اب گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا تھا اپنی قیادت کے فیصلے کے مطابق ہڑتال میں شامل ہونے کیلئے ہم نے بھی اپنی قیادت کو یقین دہانی کروادی ہے ان خیالات کا اظہار صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ملک طفیل اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے اربوں روپے سالانہ ٹیکس ادا کرنیوالے گڈز ٹرانسپورٹ کو کاروبار سے روکنے کیلئے جس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں وہ ناقابل قبول ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close