سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد جہنم واصل

اسلام آباد (پی این آئی)بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشت گرد علی جان ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد اغوا ،ٹارگٹ کلنگ، متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close