بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلا م آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم مشرقی /وسطی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:بہاولنگر 40، شیخوپورہ 16، اوکاڑہ 10،نورپورتھل05، فیصل آباد 04، گلگت بلتستان: گلگت02، خیبرپختونخوا: دروش01، کشمیر: راولاکوٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،دالبندین 47، نوکنڈی46اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close