اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ کے آج منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم معاملات پر غور کیا گیا۔۔۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ بھی زیر غور آنا تھا تاہم اجلاس میں اس معاملے پر کوئی غور نہیں کیا گیا۔۔۔۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور نہیں آیا۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت کر لی گئی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کی منظوری کابینہ دے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں