نان فائلرز کے خلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان

کراچی(پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے نان فائلرز کے خلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری پر بھی نان فائلرز کا 35 فیصد ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ نان فائلرز بیرون ملک سفر نہیں کر پائیں گے جبکہ نان فائلرز سے گاڑیوں کی خرید وفروخت پر 200 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ اب ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے لوگ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے البتہ حج و عمرہ اور تعلیمی سفر کے لیے انہیں چھوٹ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close