مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور (پی این آئی) مرغی کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک ہی دن میں مرغی کی فی کلو قیمت 100 روپے بڑھ گئی، زندہ مرغی کے نرخ470 روپے کلوتک پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ لاہور میں لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں 31روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مرغی کے گوشت میں 31روپے اضافہ ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 626روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 416روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 432روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر کئی شہروں میں ایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ زندہ مرغی کے نرخ470 روپے کلوتک پہنچ گئے جبکہ گوشت کے نرخ 700روپے تک پہنچ گئے۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے لاہور میں پولٹری ایسوسی ایشن کے سٹیک ہولڈرز و نمائندگان سے ملاقات کی۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں چکن کی سپلائی چین اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔مزید براں چکن کی قیمتوں کو مقرر کرنے کے میکنائزم کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں