ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی گئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے آن لائن لائسنس کاحصول متعارف کرادیاگیا جس کے بعد اب شہری لائسنس بنوانے کے لئے آن لائن سروسز سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

سی ٹی اوعمارہ لاہور اطہر کے مطابق شہری گھر بیٹھے اپنا فریش لرنر پرمٹ، رینول لرنرپرمٹ حاصل کریں، شہری گھر بیٹھے گمشدہ لائسنس اور لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں،شہری اپنے انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں۔شہری پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے بھی اب لرنرلائسنس بنواسکیں گے،پنجاب بھرکی737پولیس اسٹیشنز، فرنٹ ڈیسک،پٹرولنگ پوسٹوں پربھی سہولت متعارف کرا دی گئی،خدمت مراکزپربے پناہ ارش کے پیش نظرآن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close