سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

کراچی(پی این آئی)سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری۔۔۔محکمہ موسمیات نے آج شہر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش پاپوش نگر میں 37.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق کیماڑی میں25 ملی میٹر، ماڑی پور میں 23 ملی میٹر اورکورنگی میں 22 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ قائدآباد میں 12 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 4.5 ملی میٹر اور ڈی ایچ اےفیز 2 میں 3.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں