پی ٹی آئی تیار ہوجائے بلڈوزر آگیا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی (پی این آئی) ریڈ لائن عبور،بلڈوزر آگیا ہے،اگلے 3ماہ اہم ، قربانی کا بکرا کون بنے گا ۔۔؟ سینیٹر اور سینئر سیاستدان فیصل واوڈا کھل کر بول پڑے۔

ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگلے3 ماہ اہمیت کے حامل ہیں،عمران خان کو گرانے کے لیے عمران خان ہی کافی ہیں اسی طرح حکومت کو گرانے کے لئے حکومت ہی کافی ہے،حکومت کو بتا دوں کہ قربانی کا بکرا آپ بھی بنوگے اور پی ٹی آئی بھی بنے گی اس وقت مفادات کی جنگ ہورہی ہے، حکومت یہ تاثر دینے میں کامیاب ہے کہ لڑائی فوج اور پی ٹی آئی کے مابین ہے اور عدلیہ اور فوج کی مابین ہے آج جو نعرے بازی ہوئی اس نے ریڈ لائن عبور کرلی ہے اور اس نے 9 مئی اور آج کے دن کو برابر کردیا ہے لہٰذا پی ٹی آئی تیار ہوجائے بلڈوزر آگیا ہے ۔جو اس ریاست سے ٹکرائے گا وہ چکنا چور ہوجائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔پی ٹی آئی پر پابندی کے سوال پر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب بھی پی ٹی آئی پر پابندی کی بات ہوتی ہے تو کوئی بھی سیاسی جماعت ہو اگر اس میں انتشار ہے تو وہ تسلسل کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتی اور پھر وہی ہوگا جس طرح ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا کہ جیسے پہلے ایم کیو ایم تھی پھر وہ ایم کیوایم پاکستان ہوگئی پی ٹی آئی کا بھی ایک انتشار ی ٹولہ ہوگا دوسر اپی ٹی آئی پاکستان یعنی سیاسی ٹولہ ہوجائے گا۔یہ جو ایجنسیوں اور اداروں کے خلاف آج نعرے بازی ہوئی ان کو یہ اعتماد کورٹ نے دیاہے اور اسی وجہ سے یہ دس گنا مزید آگے چلے گئے ہیں اور آج جو نعرے بازی ہوئی اس نے ریڈ لائن عبور کر لی ہے اور اس نے 9مئی اور آج کے دن کو برابر کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں