یورپ جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

منسک(پی این آئی) یورپی ملک بیلاروس نے مغربی دنیا کے ساتھ تعلقات میں تلخی کمی کرنے کے لیے 35یورپی ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بیلاروس حکومت کی طرف سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ جرمنی، برطانیہ اور فرانس سمیت35ممالک کے شہری ویزے کے بغیر بیلاروس آ سکتے ہیں اور سال میں 90دن ویزے کے بغیر قیام کر سکتے ہیں۔قبل ازیں ان ممالک کے شہریوں کو بیلاروس میں صرف 30دن قیام کرنے کی اجازت تھی اور انہیں صرف دارالحکومت منسک کے ائیرپورٹ سے بیلاروس میں داخل ہونے کا پابند بنایا گیا تھا۔اس حوالے سے بیلاروس حکومت کی نئی پالیسی کا اطلاق کل سے ہو گا، جس کے بعد ان یورپی ممالک کے شہری کسی بھی فضائی یا زمینی راستے سے بیلاروس میں داخل ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ نئی پالیسی محدود مدت کے لاگو کی گئی ہے، جو 31دسمبر 2024ء تک کارآمد رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں