اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر ،خطۂ پوٹھوہار، اسلام آ باد اور شمال مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پرآندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان ،وسطی /جنوبی پنجاب ،جنوب مشرقی/زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرآندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
18 اور19 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سے خیبرپختونخوا ،مری، گلیات ، کشمیر اور کوہ سلیمان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے / طغیانی کاخدشہ ہے۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث بالائی /وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم جنوب مشرقی/ زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: تھرپارکر (ڈپلو06،چھاچھرو05، ڈہلی 03)، مٹھی 04، خیبر پختونخوا:بالائی دیر05، کالام ،مالام جبہ02، پنجاب: اسلام آباد(زیرو پوائنٹ03) ،گلگت بلتستان:گوپس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت48، نوکنڈی ، دالبندین اورسبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں