ایک اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں۔

مہر جاوید نے کہا کہ معظم خان جتوئی کو ملتان میں ان کی رہائش گاہ سے نامعلوم افراد لےگئے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات تین بجے مظفر گڑھ میں 25 افراد دیوار پھلانگ کر ان کے گھرداخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے باہر موجود افراد نے ان پر فائرنگ بھی کی مگر وہ محفوظ رہے۔ ان کا کہناتھاکہ میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔

دوسری جانب مظفر گڑھ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جمشید دستی کے گھر پر کارروائی سے اظہار لاتعلقی کیا۔ خیال رہے کہ معظم جتوئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 177 مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں