اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد ، شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث بالائی و وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں