کراچی(پی این آئی)سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں ہوشربا اضافہ۔۔۔پاکستان میں جاری مہنگائی کی تازہ لہر نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، بجلی کے پہاڑ جیسے بلوں اور سبزیوں کی قیمتوں نے جہاں زندگی دوبھر کر رکھی ہے وہیں اب اپنا گھر بنانا تقریبا ناممکن ہوتا جارہا ہے کیونکہ تعمیراتی سامان کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔جو گھر 45 لاکھ میں بنتا تھا اب وہ 75 لاکھ میں بن رہا ہے،
حالیہ بجٹ کے بعد لاہور میں سیمنٹ کی بوری 300 روپے اضافے کے ساتھ 1500 روپے کی ہو گئی۔ریت 40 سے بڑھ کر 55 روپے فٹ مقرر کر دیا گیا، چئیرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن کہتےہیں بجٹ کے بعد سیمنٹ میں 1 سے 2 روپےایکسیز ڈیوٹی بڑھی جس کےبعد قیمتوں میں اضافہ ہوا۔کاروبار سے وابستہ افراد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کنسٹرکشن مٹیریل پر ٹیکسز کم کیے جائیں تاکہ گھر بنانے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں