اسلام آباد(پی این آئی)سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں دہشت گردوں نے مجلس عزا کے دوران حملہ کیا۔ حملے کے وقت مسجد میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ شہید ہونے والے 4 پاکستانیوں میں غلام عباس، حسن عباس، سید قیصر عباس اور سلیمان نواز شامل ہیں۔پاکستانی سفیرعمران علی نے حملے میں زخمیوں سے ہسپتال میں ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ عمان میں پاکستانی سفیرعمران علی نے تصدیق کی کہ 50 پاکستانی تین ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے مسجد میں خواتین اور بچوں سمیت دیگر نمازیوں کو یرغمال بنالیا تھا، مسجد سے یرغمالیوں کو عمانی پولیس نے رہا کرایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں